واشنگٹن، 23 جولائی (رائٹر) ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے سینیٹر ٹم کین کو نائب صدر کے عہدہ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔
محترمہ کلنٹن نے کین کو
نائب صدر کے عہدے کا امیدوار بنانے کی اطلاع اپنے حامیوں کو ٹوئٹ پر بھیجے گئے پیغام میں دی ہے۔
نائب صدر کے عہدے کے لئے کین کے انتخاب سے انہیں ایک اچھا منتظم ساتھی مل سکتا ہے۔